جھارکھنڈ میں ہنر کی کمی نہیں،اسے نکھارنے کی ضرورت : رگھوور

رانچی 19 ستمبر (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے جھارکھنڈ میں ہنر کی کمی نہیں ہے ضرورت ہے اسے نکھارنے کی ،لوگوں کے ہنر کو نکھار کرہم انہیں خود روزگار سے جوڑ سکتے ہیں۔ ریاستی حکومت اس کیلئے پابند عہد ہے۔ وزیراعلیٰ سوموار کو جھارکھنڈ اسکل ڈیولپمنٹ مشن کے تحت ٹریننگ سروس پروائڈر کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے اور کالج میں سسکو نیٹ ورکنگ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ کیلئے 42 کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کمپنیاں جلد سے جلد ریاست میں اپنا کام شروع کریں ۔ اسکل ڈیولپمنٹ سے ریاست میں بے روزگاری اور نقل مکانی پر روک لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو نوکری نہیں دی جاسکتی ہے لیکن انہیں ہنر مند بناکر خود روزگار سے ضرور جوڑا جاسکتا ہے۔