اردو | हिन्दी | English
144 Views
Politics

اتراکھنڈ میں ہینڈی کرافٹ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی : راوت

rawat
Written by Tariq Hasan

دہرادون 05 اکتوبر (ایجنسی): وزیراعلیٰ ہریش راوت نے اپنی رہائش گاہ پرمنعقد ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے خود روزگارمنصوبے کے تحت مستفیدین کو سبسیڈی اور سرٹی فیکٹ بھی دیئے۔ اس موقع پر وزیرا علیٰ ہریش راوت نے کہا کہ قومی سطح پر چلائے جارہے اسٹارٹ اپ کو ان منصوبوں کے ذریعہ ریاست میں پہلے سے ہی زمین پر اتارا جاچکا ہے۔ وہیں کابینہ وزیر ہریش چندر درگا پال نے کہا کہ بغیر گارنٹی لئے چھوٹی صنعتوں کیلئے دیئے جانے والے اس لون سے چھوٹے صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کی حکومت کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہینڈ لوم ہینڈی کرافٹ کو فروغ دینے کیلئے بھی چار نئے ہاٹ بنائے جائیں گے۔

About the author

Tariq Hasan