اردو | हिन्दी | English
350 Views
Sports

اکرم کا آفریدی اور میانداد کی صلح پر خوشی کا اظہار

akram
Written by Tariq Hasan

کراچی، 16 اکتوبر (یو این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کی صلح پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ جب غصہ آئے تو دس تک گنیں اور اس کے بعد بات کرنی چاہیے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ شاہد اور میانداد نے صلح کر لی، دونوں ہی پاکستان کے ہیروز ہیں دونوں نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتا رکھے ہیں۔ آفریدی میانداد کا شاگرد ہے اور اس نے چھوٹا ہونے کے باوجود بڑے پن کا مظاہرہ کیا یہ بہت ہی اچھی بات ہے کہ دونوں نے گلے شکوے ختم کر لیے ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ اسٹارز کے ساتھ میڈیا کو بھی اس واقعہ سے سبق سیکھنا پڑے گا۔ جب ملک کی ساکھ خطرے میں ہو تو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے میڈیا والے ایسے موقع پر ایسے لوگوں کو بھی لے آتے ہیں جو ہمیشہ ہی ملکی مفاد اور ہیروز کے خلاف بات کرتے ہیں۔

About the author

Tariq Hasan