اردو | हिन्दी | English
246 Views
Entertainment

سلمان خان کو لے کر پھر فلم بنائیں گے سورج بڑجاتیا

badjatia
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 19 اکتوبر (یواین آئی) بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز سورج بڑجاتیا ایک بار پھر سلمان خان کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔سورج بڑجاتیا نے سلمان خان کو لے کر میں نے پیار کیا، ہم آپ کے ہیں کون، ہم ساتھ ساتھ ہیں اور گزشتہ سال ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم پریم رتن دھن پایو بناچکے ہیں۔خبر ہے کہ سورج بڑجاتیا، سلمان خان کو لے کر ایک اور فلم بنانے والے ہیں جس کے لئے انہوں نے حال ہی میں سلمان خان سے ملاقات کی اور انہیں ایک لائن میں فلم کی کہانی سنائی جسے سننے کے بعد سلمان خان نے سورج بڑجاتیا سے اس پر کام کرنے کو کہا ہے ۔سلمان خان ان دنوں ریلٹی شوبگ باس -10 ‘اور کبیر خان کی فلم’ ٹیوبلاٹ ‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد وہ آدتیہ چوپڑا اور علی عباس ظفر کی فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے ‘ اور اپنے بھائی ارباز خان کی ہدایت میں بننے والی فلم ‘دبنگ -3’ کی شوٹنگ شروع کریں گے ۔ اس فلم کے بعد وہ سورج کی فلم میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔

About the author

Tariq Hasan