اردو | हिन्दी | English
355 Views
Entertainment

فواد خان شیام بینیگل کی فلم میں کام کر سکتے ہیں

fawad-khan
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 14 اکتوبر (یواین آئی) بالی ووڈ اداکار فواد خان، شیام بینیگل کی فلم میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔پاکستانی اداکار فواد نے 2014 میں آئی فلم خوبصورت سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، فواد اس سال ریلیز ہوئی فلم ”کپور اینڈ سنز”میں نظر آئے ۔ جموں کشمیر کے اڑي سیکٹر میں حملے کے بعد سے پاکستان کی زور شور سے مخالفت ہو رہی ہے اور ہندوستان میں کام کر رہے پاکستانی فن کارواپس اپنے گھر لوٹ چکے ہیں پھر بھی فواد ایک ہندوستانی فلم میں کام کرنے والے ہیں۔بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کی مخالفت کے سلسلے میں دو طرح کے سر ابھرے ہیں، کچھ فلمی شخصیات کا خیال ہے کہ فن کو کسی بھی طرح کے تنازعات میں نہیں باندھا جانا چاہئے ۔ بحث ہے کہ فواد نے شیام بینیگل کے پروڈکشن میں بننے والی ایک فلم سائن کر لی ہے ۔ فلم کا نام ہے ”یہ راستے ہیں پیار کے ”اور اس کی ہدایت ہرش نارائن کرنے والے ہیں۔بتایا جا تاہے کہ گزشتہ 15 سال سے ہندوستان پاکستان کے اچھے تعلقات کی بحالی پر کام کر رہے ہرش نے فواد سے اپنی فلم کے لئے رابطہ کیا تھا اور ”اے دل ہے مشکل”میں مہمان اداکار کا کردار ادا کر رہے فواد نے رضامندی دے دی ہے ۔فلم کی کہانی دو موسیقاروں کی ہے جو اپنے وجود کی تلاش میں دو ایسے ممالک میں جاتے ہیں جہاں جنگ ہو رہی ہے ۔

About the author

Tariq Hasan