اردو | हिन्दी | English
242 Views
Politics

مرکز کی طرف سے انعامی رقم ملنے پر اکھلیش کی افسران کو مبارکباد

akhilesh
Written by Tariq Hasan

لکھنؤ ،یکم اکتوبر (ایجنسی): اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اترپردیش کی صورت بدلنے اور اٹل مشن امرت منصوبہ کے تحت 2015-16 کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے انعام کے طور پر 63.47 کروڑ روپئے کی رقم ملنے پر افسران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ 2015-16 کیلئے اترپردیش کی ایک لاکھ آبادی والے 61 امرت ٹاؤن کی تفصیلی رپورٹ مرکزی حکومت کے غور کیلئے بھیجی گئی تھی ۔ ان شرطوں کو پورا کرنے پرمرکزی حکومت کے ذریعہ اتر پردیش کو یہ ایوارڈ اور 63.47 کروڑ روپئے کی رقم دی گئی ہے۔

About the author

Tariq Hasan