اردو | हिन्दी | English
128 Views
Politics

ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی طاقت بنے گا : شاہ

amit
Written by Tariq Hasan

حصار ،16 اکتوبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے آج کہا کہ ہندوستان دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت بننے جا رہا ہے ۔مسٹر شاہ نے ضلع کے اگروھا دھام میں 35 ویں شرد پورنما میلے کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے ، ملک کا وقار میں پوری دنیا میں اضافہ، ملک کی خوشحالی اور ہر غریب کو خوشحال بنانے کے لئے کام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کے اقتدار سنبھالنے پر راستے میں بہت روڑے تھے ۔ ہر روڑے کو ہٹانے کا کام بی جے پی حکومت نے کیا۔ بی جے پی حکومت نے پوری قوت ارادی کے ساتھ کام کرتے ہوئے اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو پاس کرکے ٹیکس کا پورے ملک میں ایک ہی قانون بنانے کا کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ یکم اپریل سے جی ایس ٹی نافذ ہو جائے گا۔مسٹر شاہ نے کہا کہ اس کے لاگو ہونے سے ہندوستان دنیا میں اقتصادی کی سب سے بڑی طاقت بن جائے گا۔ انہوں نے کہا، ”جی ایس ٹی کو ہم نے زمین پر اتارنے کا کام کیا ہے ۔ ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کا کام کیا ہے اور آج کوئی بھی ایسی ہمت نہیں کرسکتا جو توہین ہمارے فوجی ہیمراج کے ساتھ کیا گیا تھا۔ حکومت ہر چیلنج کا سامنا کرنے میں مکمل طور پر تیارہے ”۔

About the author

Tariq Hasan