امریکی ایئر لائن کے طیارے میں آگ لگنے سے 8 افراد زخمی

Taasir International News Network | Updated 30 Oct 2016

شکاگو: 

شکاگو ایئرپورٹ پر امریکن ایئر لائنز کے طیارے میں آگ لگنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو ایئرپورٹ پر امریکن ایئر لائن کا طیارہ میامی جانے کے لئے تیار تھا کہ ٹیک آف سے پہلے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ پائلٹ نے مہارت سے طیارے کو واپس لینڈ کیا جس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور دیگر مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔

طیارے میں آگ لگنے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل رہی تاہم حکام نے آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی۔