اپنے ہر کردار کو چیلنج سمجھتے ہیں اجے

نئی دہلی 27 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن اپنے ہر کردار کو چیلنج سمجھتے ہیں۔ اجے کو فلم انڈسٹری قدم جمائے دو دہائیوں سے زیادہ کا وقت ہو گیا ہے . اجے کا کہنا ہے کہ ان کے لئے ہر طرح کا کردار چیلنج سے بھرپور ہوتا ہے . اجے نے کہا، “مجھے لگتا ہے ایک اداکار ہونے کے ناطے ہر طرح کا کردار میرے لئے ایک چیلنج ہے . اجے نے کہا “ایک اداکار کا انداز سے کچھ لینا دینا نہیں ہوتا. وہ جب کیمرے کے سامنے ہوتا ہے تو پھر وہ اپنے کردار میں ڈھل جاتا ہے . ” اجے نے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں اچھی تبدیلی دیکھ رہے ہیں. فلم انڈسٹری کافی پیشہ ورانہ ہوگئی ہے . انہوں نے کہا “فلم انڈسٹری میں بہت کچھ بدل گیا ہے . نوے کی دہائی میں کوئی پروموشن نہیں ہوتا تھا۔ اب سب کچھ بدل گیا ہے ۔انڈسٹری پہلے سے زیادہ پیشہ ورانہ ہوگئی ہے ۔