ایشوریہ کے ساتھ بولڈ سین کرنے میں شرم آتی تھی : رنبیر کپور

نئی دہلی، 27 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں ایشوریہ رائے کے ساتھ فلم’ اے دل ہے مشکل ‘ میں بولڈ سین کرنے میں شرم آتی تھی۔ کرن جوہر کی ہدایت میں بنی فلم اے دل ہے مشکل 28 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے . فلم میں ایشوریا رائے ، رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے کام کیا ہے . فلم میں رنبیر کپور اور ایشوریہ رائے بچن کے بولڈ مناظر فلمائے گئے ہیں. ایشوریہ خود ان بولڈ مناظر کو لے کر بہت پرجوش تھیں. رنبیر نے بتایا کہ ان بولڈ مناظر کے دوران انہیں کیسا محسوس ہو رہا تھا. رنبیر نے کہا “میں جب ایشوریہ کے ساتھ بولڈ سین کرتا تھا، تو مجھے بہت شرم آتی تھی. میرے ہاتھ کانپنے لگتے تھے . میں ان کے رخساروں کو چھونے میں جھجھکتا تھا. ایشوریا نے ہی شوٹنگ کے دوران ہچکچاہٹ دور کی. ایشوریا نے ہی بولا، کیا پریشانی ہے ؟ ہم ایکٹنگ کر رہے ہیں اور اپنا کام صحیح سے کرو. پھر میں نے سوچا کبھی ایسا موقع ملے گا نہیں۔ اس کے ساتھ ہی میری دو خواہشیں اب مکمل ہو گئی ہیں. ایک مادھوری کے ساتھ ایک گانا کرنے کی اور دوسری ایشوریہ کے ساتھ کام کرنے کی.۔