بھارت نیوزی لینڈ سریز جاری رہے : لوڈھا

نئی دہلی، 4 اکتوبر(یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کرکٹ سریز کو رد کرنے کی خبروں کے درمیان لوڈھا کمیٹی نے آج واضح کیا کہ اس نے بینکوں کو بورڈ کے اکاونٹ فریزکرنے کے احکامات نہیں دئے ہیں اور موجودہ میچ بھی کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رہ سکتے ہیں۔کمیٹی کے چے ئرمین جسٹس آر ایم لودھا نے کہا کہ انہوں نے بینکوں سے بی سی سی آئی کے اکاونٹ کو فریز کرنے کے لئے نہیں کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے بینکوں سے بی سی سی آئی کو ان کے روز کے کام کے لئے ادائیگی روکنے کا حکم نہیں دیا ہے ۔ ہم نے صرف بی سی سی آئی سے ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنوں کو بڑی ادائیگی نہیں کرنے کے لئے کہا ہے ۔جسٹس نے کہا کہ روزمرہ کے کام کاج کے لئے ضروری ادائیگی اور پہلے کی ہی طرح کرکٹ میچوں کا انعقاد جاری رہنا چاہئے ۔ اس سے ایک ایک دن قبل لوڈھا کمیٹی کی طر ف سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے بینکوں سے بی سی سی آئی کو ادائیگی روکنے کے لئے کہا ہے ۔ اس کے بعدناراض بی سی سی آئی کی طرف سے خبر آئی کہ ا س صورت میں وہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان موجودہ سریز کو ہی رد کردیں گے ۔ہندوستان نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے چوتھے۔