بی جے پی کو بوتھ لیول تک مضبوط بنایا جائے گا : کھٹر

حصار 06 اکتوبر (ایجنسی): وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر کی تقریر کے ساتھ ہی حصار میں بی جے پی کی ریاستی مجلس عاملہ کی میٹنگ ختم ہوگئی۔ دو دن تک چلنے والی اس میٹنگ میں پارٹی کو ریاست میں مضبوط بنانے پر غور وخوض ہوا۔ آخری دن مجلس عاملہ میں کارکنوں کی شکایتیں اور مشورے بھی سنے گئے۔ میٹنگ میں پارٹی کو بوتھ لیول پر مضبوط بنانے اور کارکنوں سے ملنے والے مشوروں کو حکومت کی سطح پر لاگو کرنے پر اتفاق ہوا۔ میٹنگ کے دوران ایک سیاسی قرار داد بھی منظور کی گئی جس میں کارکنوں کو ریاستی حکومت کی حصولیابیوں کے بارے میں بتایا گیا۔