جڈیجہ کے پچ پردوڑنے سے ہندوستان کو 5پنالٹی رن

اندور،9اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے روز ایک عجیب واقعہ میں روندر جڈیجہ کے پچ پر دورنے کی وجہ پانچ پنالٹی رن کا سامنا کرنا پڑا۔ہندوستان نے 169اوور میں5 وکٹ پر 557رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئرکی اور یہ واقعہ 168ویں اوور میں ہوا۔ٹرینٹ بولٹ کا سامنا کرتے ہوئے جڈیجہ گیند کھیلنے کے بعد رن لینے کے لئے پچ کے درمیان میں دوڑنے لگے جس کے بعد امپائر بروس اکسینفورڈ نے انہیں دوسرا انتباہ دیتے ہوئے ٹیم کو پانچ پنالٹی رنز کی سزا سنائی۔پنالٹی کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز پانچ رنز سے کیا۔