جھارکھنڈ میں دشہرہ اور محرم کے دوران شراب بندی

رانچی 06 اکتوبر (معیز الدین خان): وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے آئندہ 11,12 اور 13 اکتوبر کو ریاست کی سبھی شراب دکانوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ 11 کو دشہرہ منایا جائے گا جبکہ 12 اکتوبر کو یوم عاشورہ منایا جائے گا۔ یوم عاشورہ کے پیش نظر 13 اکتوبر کو بھی مورتی ویسرجن ہونا طے ہے اس لئے 13 اکتوبر کو بھی پوری ریاست میں شراب بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔