سفرحج کوشفاف اور آسان بنایا جارہا ہے: نقوی

ممبئی، 24اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ مرکزی حکومت اگلی حج کے لئے حج مسافروں کی طرف سے آن لائن درخواست کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ شفافیت کے ساتھ لوگوں کو حج کے سفر کا موقع مل سکے۔حج کمیٹی آف انڈیا اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حج کمیٹیوں کے صدور اور ایگزیکٹو افسران کی میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ 2016حج کے لئے تقریبا 45843آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں جو کل درخواستوں کا تقریبا 11فیصد ہے،اس میں سب سے زیادہ 10960آن لائن درخواستیں مہاراشٹر سے حاصل ہوئی تھیں۔9257آن لائن درخواستیں کیرالہ سے، 5407آن لائن درخواستیں اتر پردیش سے، 2983درخواستیں تلنگانہ سے، 2426درخواستیں جموں کشمیر سے 2425آن لائن درخواستیں گجرات سے حاصل ہوئی تھیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اس بار زیادہ سے زیادہ لوگ حج کے لئے آن لائن درخواست دے سکیں،اس کے لئے مرکزی حکومت آن لائن درخواست کو سادہ قابل رسائی بنا رہی ہے،حج 2016میں ملک بھر میں 21مراکز سے تقریبا 99903حاجیوں نے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حج کیا اور تقریبا 36ہزار حاجیوں نے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کی ادائیگی کی۔نقوی نے کہا کہ حج 2016کے دوران حاجیوں کی ضروریات کی نگرانی کے لئے اقلیتی وزارت کے حکام کی ایک ٹیم سعودی عرب بھیجی گئی تھی۔مرکزی حکومت حج کے سفر کو بہتر سے بہتر بنانے اور حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرانے کیلئے پابند عہد ہے،ہم نے تمام وزراء اعلی اور ممبران پارلیمنٹ کو حج سے متعلقہ تجاویز دینے کے لئے گزشتہ ہفتے خط لکھے ہیں۔مختار عباس نقوی نے کہا کہ اقلیتی وزارت آنے والے حج کے بہتر انتظامات کی تیاری میں ابھی سے ہی وسیع پیمانے پر لگ گئی ہے۔مکہ اور مدینہ میں حج کے دوران حاجیوں کو کسی بھی قسم کی دقت نہیں ہو اس کے لئے حاجیوں کو تربیت دینے میں حج کمیٹی آف انڈیا اور ریاستوں کی حج کمیٹیوں کو ابھی سے تربیتی کیمپوں کا منصوبہ بنانا چاہئے۔نقوی نے کہا کہ اقلیتی امورکی وزارت حاجیوں کو تربیت دینے کے لئے 10-15منٹ کی ایک فلم تیار کرے گا جس میں حاجیوں کے لئے تمام باتوں کی معلومات ہو گی،یہ فلم حاجیوں کے لئے منعقد کئے جانے والے تربیتی کیمپوں میں بھی دکھائی جائے گی، ہماری وزارت اس بات کے لئے کافی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ گزشتہ حج کی طرح آنے والا حج سفر بھی سان رہے۔اقلیتی امور کے وزیر نے کہا کہ گزشتہ حج سفر میں سعودی عرب کی حکومت نے حج کو آسانی سے یہ نتیجہ اخذکرانے میں تعاون کیا،ہم نے اگلے حج کے لئے ملک بھر سے آئی مختلف تجاویز کی بنیاد پر سعودی عرب حکومت اور حج سے منسلک ہندوستان کی ایجنسیوں سے بات چیت شروع کر دی ہے۔نقوی نے کہا کہ ریاستی حج کمیٹیاں ریاستوں سے حج پر جانے والے لوگوں کو حج کے سلسلے میں اور سفر کے دوران کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں کرنا چاہئے اس کی کافی معلومات دیں تاکہ حج مسافروں کو کسی طرح کی پریشانی نہیں ہو۔نقوی نے کہا کہ سعودی عرب حکومت کے سیکورٹی قوانین، رہائش اور ٹرانسپورٹیشن کی دفعات پر سب کو عمل کرنا چاہئے تاکہ آسانی سے حج ادا کرانے میں ہندوستانی حاجی بھی سعودی حکومت کا تعاون کر سکیں۔