سگولی میں حکم امتناعی نافذ ،عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

سگولی(موتیہاری ) 15اکتوبر (محمد ارشد)گذشتہ روز مورتی وسرجن جلوس کے دوران دوفرقوں کے درمیان جھڑپ کے بعد مورتی لیکر جا رہے لوگوں نے جھونپڑی نما دوکانوں میں آگ لگادی اور جم کر لوٹ پاٹ کی ۔اس کے بعد مقامی پولس نے حالات پر قابو پانے کیلئے بڑی تعداد میں ایک جگہ جمع ہو ئے لوگوں کو دیکھتے ہو ئے سوگولی میں حکم امتناعی لاگو کر دیا ۔دریں اثنا اے ڈی جے گپتیشور پانڈے اور ڈی آئی جی گوپال پرساد نے سوگولی کی گلی محلے میں گھوم کر لوگوں کو پر امن طریقے سے گھروں میں رہنے کی اپیل کر تے ہو ئے یقین دہانی کی ہے ۔کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے واضح ہو کہ گذشتہ شب چند شر پسند عناصر نے سوگولی میں جان بوجھ کر دہشت کا ماحول قائم کر نے کی کوشش کی تھی ۔اس وجہ سے مقامی لوگ گافی ڈرے سہمے ہو ئے تھے ۔صورت حال کو قابو میں کر نے کیلئے ضلع ایس پی جیتندر رانا اور ڈی ایم انوپم کمار نے سوگولی اور اس کے آس پاس کے گاؤ ں میں فورس کا فلیگ مارچ کر ایا۔تادم تحریر علاقے میں امن ہے مگر لوگوں میں ابھی بھی خوف دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے ۔اس بیچ ہرسدھی کے ایم ایل اے راجندر رام اور راجد و جدیو کے ضلع صدر مقامی لوگوں سے ملکرامن بحال رکھنے کی اپیل کے ساتھ یہ یقین دہانی کر تے ہو ئے دیکھے گئے کہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے اے ڈی جے گپتیشور پانڈے جی نے بتایا کہ آر پی ایف اور ایس ایسبی کے 800 جوان تعینات کئے گئے ہیں ۔ساتھ ہی 15تھانوں کے پولس اہل کاروں کو سوگولی میں مامورکردیا گیا ہے ۔افوا پھیلانے والوں کو پولس نشان زد رکر رہی ہے ۔اب تک اس معاملے میں 30لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ضلع امن و کمیٹی صدر ڈاکٹر پر ویر اور رکن اکھلیش پرساد گپتا نے لوگوں سے امن و قانون بحال رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ایم پی سنجے جیسوال، سوگولی کے ایم ایل اے رام چندرسہنی،کانگریس ضلع صدر سیلندر شکل ،جدیو کے ضلع صدر بھون پٹیل اور چیریا کے سابق ایم ایل اے لکشمی نارائن یادو سمیت متعدد سیاسی وسماجی رہنماؤں کی طرف سے بھی علاقے میں امن وا مان برقرار رکھنے کی کو شش کی جارہی تھی ۔ڈی ایم اور ایس پی کے مطابق گذشتہ روز کے واقعہ سے متعلق اب تک 70سے80 لوگوں کو گرفتار کیاگیا ہے ۔حالات پوری طرح قابو میں ہیں۔دریں اثنا پڑوسی ضلع مغربی چمپارن کے ہیڈکوارٹر بتیا میں ضلع انتظامیہ حالات پر گہری نظر رکھے ہو ئے ہیں ۔کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے اس کیلئے احتیاطی تدابیر کی گئی ہیں ۔