سیاسی بیان بازی فنکاروں کا کام نہیں

دیارِ دل اور دوسری بیوی جیسے ڈراموں سے مقبولیت پانے والی پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کہتی ہیں کہ یہ کسی بھی فنکار کا کام نہیں ہے کہ وہ سیاست اور تنازعات پرتبصرہ یا بیان بازی کرے۔ ہم فنکار ہیں سیاست دان نہیں۔ اگرہم سیاست پر بات کرناشروع کردیں گے تو سیاست دان کیاکریں گے۔انھوں نے یہ بات بی بی سی اردو کے ساتھ فیس بک لائیو میں بات کرتے ہوئے کہی جو ہماری ساتھی شمائلہ خان نے پیش کیا جسے آپ اس لنک پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ جو ہورہا ہے مجھے یقین ہے کہ وہ غلط ہورہا ہے۔لیکن جو چیزمجھے سب سے زیادہ پریشان کرتی ہے وہ یہ کہ بدقسمتی سے ہماری سوچ انڈیاجانے یا نہ جانے پہ آکے ختم ہوجاتی ہے۔ہم کیوں نہیں سوچتے کہ آگے ہالی وڈ ہے، ایرانی سنیما ہے اور دنیا بھر میں دس ہزار اور مواقع بھی ہیں۔ آپ کیپاس بس قابلیت اور اعتماد ہوناچاہئیے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں انڈیا سے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی لیکن وہ اتنی اچھی نہیں تھیں کہ انہیں قبول کرلیاجاتا۔انہوں نے یموقف اختیار کیاکہ وہ چاہتی ہیں کہ اگروہ انڈیا جائیں تو وہاں انہیں اتنی ہی عزت ملے جتنی کہ انڈین اداکاراؤں کو ملتی ہے۔ کیونکہ مجھ پہ وہاں دہری ذمہ داری ہوگی کیونکہ میں اپنے ملک کی نمائندگی بھی کررہی ہوں گی۔مرد اور خواتین فنکاروں کوملنے والے پیسوں میں فرق کے سوال پر حریم نے مسکراتے ہوئے بتایاکہ ویسے تو اس کا انحصار تجربے اور فنکار کی مارکیٹ میں مانگ پر ہوتا ہے اورہم ایسا سنتے ہیں کہ ہالی وڈ بالی وڈ میں یہ فرق پایاجاتا ہے لیکن پاکستان میں حیرت انگیز طور پرِایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ یہاں خواتین فنکاروں کی مانگ زیادہ ہے تو میرا خیال ہے کہ انہیں اچھا پیسہ دیاجاتا ہے۔ڈراموں میں خواتین کوظلم کا شکار اورروتے دھوتے دکھائے جانے پراظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ایسے ڈراموں کی ریٹیگز اچھی آتی ہیں اورمجھیخود حیرانی ہوتی ہے کہ لوگ ایسے کردار ایسے ڈرامیکیوں شوق سے دیکھتے ہیں۔ البتہ میں نیایسے ڈرامے کرنیچھوڑ دیئے ہیں جس میں عورت کو صرف روتا دھوتادکھایا جائے’۔خواتین کیمضبوط کرداروں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے حال ہی میں مشہورہونے والے ڈرامہ سیریل اڈاری میں اداکارہ سمعیہ ممتاز کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ وہ کردار بہت ہی اچھا لکھا اور پرفارم کیاگیا۔حریم فاروق نے بتایاکہ وہ دو فلمیں ‘دوبارہ پھر سے اور ‘پرچی’ میں کام کررہی ہیں۔جو جلد ہی منظرعام پرآئیں گی۔