مداحوں نے مجھے خود پر بھروسہ کرنا سکھایا : وراٹ

نئی دہلی، 19 اکتوبر (یواین آئی) ٹیم انڈیا کے ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ان کے کرکٹ کیریئر کے دوران ان کے مداحوں نے ہی ان کو خود پر بھروسہ کرنا سکھایا جس کی بدولت آج وہ یہاں تک پہنچے ہیں۔ وراٹ نے اپنی زندگی پر مبنی کتاب ‘ڈریون: دی وراٹ کوہلی’ کی رسم اجرا کے موقع پر یہ بات کہی۔ہندوستانی کرکٹ کے سابق عظیم کھلاڑیوں نے اس کتاب کا اجرا کیا۔ اس موقع پر وراٹ کے علاوہ ان کے کوچ راج کمار شرما، ٹیم انڈیا کے کوچ انل کمبلے ، ورلڈ کپ فاتح کپتان کپِل دیو، سابق جارح بلے باز وریندر سہواگ اور سابق ہندوستانی کرکٹر روی شاستری بھی موجود تھے ۔ مصنف وجے لوک پلي کی جانب سے لکھی گئی اس کتاب میں وراٹ کی کامیابی کو پیش کیا گیا ہے ۔ 27 سال کی عمر میں ہی وراٹ ارجن ایوارڈ، ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی طرف سے سال کے بہترین کرکٹر کا خطا ب، آئی سی سی ‘پلیئر آف دی ایئر’ جیسے ایوار ڈ حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی کپتا نی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میں دوبار نمبر ون بنی ہے ۔ وراٹ نے کتاب کی رسم اجرا کے موقع پر کہا، “میں اس بات سے بے حد خوش ہوں کہ مصنف وجے لوک پلی نے میری زندگی پر مبنی یہ کتاب لکھی۔میرے خاند ان، دوستوں، سرپرستوں، ٹیم کے ساتھیوں اور کرکٹ کمیونٹی کا شکریہ جنہوں نے میری مدد کی اور مجھے خود پر یقین کرنا سکھایا۔ مجھے امید ہے کہ یہ کتاب کرکٹ شائقین کو میرے بارے میں مزید جاننے کا موقع دے گی۔ ” مصنف وجے نے کہا، “میں نے وراٹ کی کہانی کو قارئین کے سامنے رکھنے کی کوشش کی ہے ۔ اس میں کچھ دلچسپ کہانیاں بھی ہیں جو کرکٹروں کو سماجی مسائل اور ملک کے شہریوں کی اہمیت بتاتی ہیں “۔اس موقع پر تیز گیند باز آشیش نہرا، اجے جڈیجہ، مرلی کارتک، ہری گڈوانی اور انجم چوپڑا بھی موجود تھیں۔