مرکزاقلیتوں کو آئینی حقوق فراہم کرنے اور برابری کا احساس دلانے کیلئے پابند عہد : نقوی

نئی دہلی، 5 اکتوبر (یو این آئی) اقلیتوں کو دیئے گئے آئینی حقوق اور تحفظ کے لئے ہندستان پوری دنیا میں ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے یہاں اقلیتوں کو جو حقوق حاصل ہیں وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں ہے ۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے آج یہاں ”ہندستان میں اقلیتوں کے حقوق اور جمہوریت ”کے عنوان سے منعقدہ قومی اقلیتی کمیشن کے 9ویں سالانہ للیکچر کو خطاب میں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اقلیتوں کو آئینی حقوق اور تحفظ کے ساتھ برابری کا احساس دلانے کے لئے حکومت عہد کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی تانے بانے اور دیگر وجوہات سے اقلیتوں کے اصل مسائل دب جاتے ہیں اور ان کی فردعی مسائل ابھر کر سامنے آجاتے ہیں جس سے اقلیتوں کو نابرابری کا احساس ہونے لگتا ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت مرکز حکومت اس احساس کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے لئے پیسوں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ ان اسکیموں کے کارگر نفاذ کی ضرورت ہے جس کے لئے ان کی وزارت سرگرم کوششیں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین نے جہاں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کو حقوق دے ئے ہیں’ وہیں سماج نے اقلیتوں کو فرقہ وارانہ خیرسگالی اور قومی ہم آہنگی کا ماحول دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے مذہبی رسوم و روایات کی مکمل آزادی حاصل ہے لیکن سماج کو مزید بہتر بنانے کے لئے اس مذہب کے اندر تعمیری اور مثبت بحث ہورہی ہے ‘ جس پرتوجہ جانے کی ضرورت ہے ۔قبل ازیں دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹر رونالڈڈیسوزنے ا پنے کلیدی خطبے میں اقلیتوں کے حقوق پر تفصیلی اور جامع خطبہ دیا جس میں انہوں نے بہت سے ممالک میں اقلیتوں کے ساتھ کئے جانے والے سلوک اور تفریق کی مثالیں دے کرے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ہندوستان میں اقلیتوں کو جو تحفظ اور برابری حاصل ہے ‘ وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق دے کر ہی ملک ترقی کرسکتا ہے ۔ قومی اقلیتی کمیشن کے چیرمین نسیم احمد نے وگیان بھون میں منعقدہ 9سالانہ لیکچر پروگرام میں استقبالیہ خطبہ پیش کیا