ملک کی ترقی میں پنچایتوں کا اہم کردار: رگھوورداس

رانچی 02 ستمبر (معیز الدین خان)؛ وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ بھارت کی ترقی میں پنچایتوں کا اہم کردار رہا ہے۔ اس لئے بابائے قوم مہاتما گاندھی نے ملک میں سوراج کا قیام پر زور دیتے ہوئے پنچایتوں کو بااختیار بنانے کی وکالت کی تھی۔ ملک میں پنچ پرمیشور کی ثقافت شروع سے ہی رہی ہے۔ اس لئے پنچایتوں کو بااختیار بناکر ہی گاؤں کو ترقی یافتہ بنایا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ آج ارمانجھی بلاک کے گگاری پنچایت کے کھٹنگا گاؤں میں منعقد سوراج سے سوراج کی کے قیام کے موضوع پر منعقد ایک پروگرام میں اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گگاری پنچایت شہیدوں کی زمین ہے یہاں سے 1857 میں پہلی جنگ آزادی کے دوران شہید شیخ بھکاری اور شہید ٹکیت اراؤں نے انگریزوں کے خلاف آزادی کی تحریک شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کا یوم پیدائش ہے۔جنہوں نے ملک کو عدم تشدد کے بل پر آزادی دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور گرام سوراج کا نعرہ دیا۔