مودی کا 11-12 نومبر کو جاپان دورہ

نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 11 اور 12 نومبر کو جاپان کے دورے پر جا سکتے ہیں جس کے دوران ان کی جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کے ساتھ سالانہ چوٹی میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان غیر فوجی جوہری توانائی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے ۔حکومت کی آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق مسٹر مودی 11 اور 12 نومبر کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو جائیں گے ۔ وہاں ان کی ملاقات جاپان کے شہنشاہ اکیھتو اور وزیر اعظم شنجو آبے سے ہوگی اور وہ مسٹر آبے کے ساتھ ہندستان جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں باہمی مفادات سے منسلک دوطرفہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت ہوگی۔ وزیر اعظم کے طور پر مسٹر مودی کا یہ دوسرا جاپان دورہ ہوگا۔ وزیر اعظم اس سے قبل ستمبر 2014 میں جاپان گئے تھے اور گزشتہ سال دسمبر میں مسٹر آبے ہندستان کے دورے پر آئے تھے ۔مسٹر مودی نے ستمبر 2014 میں جاپان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت کی سطح پر لانے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ سال ہندستان پیسیفک کے سیکٹر اور دنیا میں امن و خوشحالی کے ایک وژن پر مل کر کام کرنے کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا ۔