مودی ہندستان کو جنگ کی طرف لے جارہے ہیں : دگ وجے

نئی دہلی، 13 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے سینیئر لیڈر دگ وجے سنگھ ن ے وزیراعظم نریندر مودی پر ملک کو آہستہ آہستہ پاکستان کے ساتھ جنگ جیسی صورتحال میں لے جانے کا الزام لگایا ہے انہوں نے پاکستان اور ہندستان پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ کا کھیل بند کریں اور بات چیت شروع کریں۔ مسٹر سنگھ نے ٹوئیٹ کرکے کہا ”جنگ پسند مودی ہندستان کو آہستہ آہستہ جنگ جیسی حالت کی طرف لے جارہے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ اگلا چناؤ جیتنے کا یہی واحد راستہ ہے ۔ مسٹر سنگھ نے کہا ”مگر ایسا کرنے سے وہ محض آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج کے ٹولے کو مضبوط کررہے ہیں اور پاکستان کی سیاسی قیادت کو کمزور کررہے ہیں۔ایک دیگر ٹوئیٹ میں مسٹر سنگھ ن ے پاکستان اور ہندستان سے درخواست کی ہے کہ وہ جنگ کا کھیل بند کریں اور مذاکرات کی میز پر آجائیں۔ مسٹر سنگھ نے کہا ”خدا کے لئے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے لئے پاکستان اور ہندستان کو جنگ کی باتیں نہ کریں بات چیت سے مسئلہ حل کریں۔” انہوں نے کہا کیا ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دو ملک جنگ کے متحمل ہوسکتے ہیں؟ کیا ہندستان اور پاکستان کو ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے مل کر بھوک اور تغذیہ کی کمی سے لڑنا چاہئے ۔ کانگریس فوج کے کئے ہوئے سرجیکل اسٹرائک کو سیاسی رنگ دینے کے لئے مسٹر مودی اور این ڈی اے حکومت کو نشانہ بنارہی ہے ۔