مڑما جترا میلہ کوسرکاری میلے کا درجہ دیا جائے گا : رگھوور

رانچی 18 اکتوبر (معیز الدین خان): وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ تاریخی مڑما جترا میلہ کو سرکاری میلے کا درجہ دیا جائے گا اور اس مقام کو سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔ یہ مقام ریاست کا مذہبی اور ثقافتی اثاثہ ہے۔ یہاںآکر ہمارے اندر توانائی کا احساس ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ باتیں مڑما جترا میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر آکر انہوں نے دیووں کی آرادھنا کی ہے ۔ جھارکھنڈ غریبی سے نجات حاصل کرے اور ایک ترقی یافتہ ریاست بن کر ابھرے۔ یہاں کا آدی واسی سماج تعلیم یافتہ ہو تاکہ ایک بہتر معاشرے کی تشکیل ہوسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم سب کو ساتھ مل کر غریبی سے لڑنا ہے جو غریب آدی واسی بہنیں کالج کی تعلیم حاصل نہیں کرسکی ہیں انہیں اسکلڈڈیولپمنٹ کے بعد روزگار سے جوڑا جائے گا۔