میں آج بھی عام آدمی ہوں:رگھوور داس

رانچی 09 اکتوبر (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے جمشید پور کے پوجا پنڈالوں کے دورہ کے دوران سدگوڑا بازار کے نزدیک رکے اور عام لوگوں کی طرح پاس میں کھڑے ایک ٹھیلے سے ڈوسا منگایا اور وہیں پڑی کرسی پر بیٹھ کر لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی عوام کے درمیان سے ہی آئے ہیں اور اسی طرح سے میلوں میں تمام پکوانوں کے مزے اپنی جدوجہد سے کامیابی کے سفر کے دوران لے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی عام آدمی ہیں اور عوام کے قریب رہنا پسند کرتے ہیں۔ تاکہ عوام کی پریشانیوں سے روبرو ہوسکیں۔