نائک اور اکھلیش نے گاندھی اور شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا

لکھنؤ، 02 اکتوبر (یواین آئی) اترپردیش کے گورنر رام نائک، وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 147 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔گورنر مسٹر نائک اور وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ودھان بھون کی عمارت واقع تلک حال اور جی پی اوپارک میں واقع گاندھی مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔مسٹر نائک اور مسٹر یادو نے حضرت گنج واقع گاندھی آشرم پہنچ کر مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے مجسمے پر پھول چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔