ناٹ آوٹ 199 تک پہنچیں گے دھونی

دھرم شالہ، 14 اکتوبر (یو این آئی) عالمی کپ فاتح کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بنی فلم ‘ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ ا سٹوری ‘ باکس آفس پر 100 کروڑ رو پے کا جادوئی نمبر پار کر چکی ہے اور اب دھونی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں تمام میچوں میں کپتانی کر نے کے ساتھ ناٹ آؤٹ 199 پر پہنچ جا ئیں گے ۔دھونی اب تک ون ڈے کرکٹ میں 2007 سے 2016 تک اپنی کپتا نی میں 194 بار ہندوستان کی قیادت کر چکے ہیں اور جب نیوزی لینڈ کے خلاف سیر یز ختم ہوگی تو وہ 199 پر پہنچ چکے ہوں گے ۔دھونی نے اپنی کپتانی میں 194 میچوں میں 107 جیتے ہیں، 72 ہارے ہیں، چار ٹائی کھیلے ہیں اور11 میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے ۔اس سیریز میں دھونی کے پاس ون ڈے کرکٹ کا دوسرا سب سے کامیاب کپتان بننے کا پورا موقع رہے گا۔دھونی اس سیریز میں ایک میچ جیتتے ہی آسٹریلیا کے ایلن بارڈر کو تیسرے مقام پر چھوڑ دیں گے ۔بارڈر نے 178 میچوں میں 107 میچ جیتے ہیں۔دھونی دھرم شالہ میں اتوار کو ہونے والے پہلے ون ڈے میں ہی یہ ریکا رڈ بنانا چاہیں گے جو ہندستان کا 900 واں ون ڈے ہو گا ۔سب سے زیادہ ون ڈے میچوں میں کپتانی کرنے کے معاملے میں نیوزی لینڈ کے اسٹیفن فلیمنگ اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ ہی دھونی سے آگے ہیں ۔فلیمنگ نے 218 میچوں اور پونٹنگ نے 230 میچوں میں کپتانی سنبھا لی ہے ۔اپنی کپتانی میں سب سے زیادہ میچ جیتنے کا ریکارڈ بھی پونٹنگ کے نام ہے جنہو ں نے 165 میچ جیتے ہیں۔دھونی ا پنے کیریئر میں 278 میچوں میں 8918 رنز بنا چکے ہیں اور نو ہزاری بننے سے صرف 82 رن دور ہیں ۔ ہندستان میں اب تک صرف چار بلے باز وں نے نو ہزار رنز کا ہندسہ چھو ا ہے ۔ دھونی سے آگے محمد اظہر الدین (9378) ، راہل دراوڑ (10889)، سوربھ گنگولی (11363) اور سچن تندولکر (18426) ہیں ۔