ٹینس میں ممکنہ تبدیلی سے ناخوش نڈال

بیجنگ، 03 اکتوبر (یو این آئی) دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن کے میچوں کو چھوٹا کرکے اسے ٹی وی ناظرین میں زیادہ مقبول کرنے کی ممکنہ منصوبہ بندی پر ناخوشی ظاہر کی ہے ۔نڈال نے عالمی ادارے کی اس منصوبہ بندی کو کھیل روح کے خلاف بتاتے ہوئے کہا کہ جس طرح کے میچ ٹینس میں کھیلے جاتے ہیں اور جو میچ اس کھیل کی تاریخ کا حصہ رہے ہیں وہ سب کے سب کچھ طویل ہیں۔وہ دلچسپ میچ رہے ہیں۔خاتون ٹینس اسٹیو سائمن نے گزشتہ ہفتے اس بات کے اشارے دیے تھے کہ خاتون ٹینس ایسوسی ایشن مستقبل میں سپر ٹائی بریکر کو لاگو کرنے پر غور کر رہا ہے جبکہ سنگلز میں اس کی منصوبہ بندی اضافی اسکور کو ہٹانا ہے ۔نئے قوانین کو لاگو کرنے سے میچوں کا وقت کم ہو جائے گا اور یہ چھوٹے ہو جائیں گے جس سے ٹی وی براڈکاسٹر کو فائدہ ہو گا۔30 سالہ ہسپانوی کھلاڑی نے کہا کہ اگر آپ کو کھیل کے احساس کو ہی تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے ۔لیکن میرے حساب سے ٹینس کے اپنے اصول ہوتے ہیں اور ہم سب کو اس پر عمل کرنا چاہیے ۔ڈبلیوٹی اے چیف سائمن نے دلیل دی تھی کہ نئے عہد نامہ ٹینس میں لاگو کرنا ضروری ہے کیونکہ اس سے ٹی وی پر ان کا نشریات آسان ہو جائے گا اور ناظرین کی تعداد بڑھے گی۔لیکن نڈال نے کہا کہ تمام کھیلوں میں تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کی روح کو ہی تبدیل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا یہ طریقہ ٹھیک ہے ۔