کرکٹ کے مقابلے ٹینس کھیلنا مشکل : ملک

کراچی، 20 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان کے تجربہ کار بلے باز اور ہندستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے مقابلے میں ٹینس کھیلنا کافی مشکل ہے ۔ملک پاکستان ٹیم میں کافی تجربہ کار بلے باز ہیں اور اب وہ اپنے کرکٹ کیریئر کے آخری پڑاؤ پر ہیں۔ملک نے ساتھ ہی بیوی اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کوٹینس کا شاندار کھلاڑی بتایا اور کہا کہ وہ آسانی سے کھیلتی ہیں اور اس کے لئے سخت محنت بھی کرتی ہیں۔ملک نے کہاکہ مجھے کرکٹ کے مقابلے ٹینس مشکل کھیل لگتا ہے ۔میں ایسا اس لیے بول رہا ہوں کیونکہ میری بیوی ٹینس کھیلنے میں زیادہ محنت کرتی ہیں۔آپ ٹینس جیسے کھیل کو کرکٹ سے زیادہ مشکل کہہ سکتے ہیں۔کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں آپ کو درمیان کے وقفے میں کبھی بھی آرام کرنے کے لئے غائب ہو سکتے ہیں۔لیکن ٹینس ایسا کھیل ہے جس میں آپ مسلسل کھیلنے اور میچ کے دوران آپ کو زیادہ آرام کرنے کا موقع نہیں مل پاتا ہے ۔پاکستانی آل راؤنڈر نے کہاکہ ٹینس میں اپنی ٹیم کے بغیر کھیلتے ہیں ۔اس کے علاوہ اگر آپ ایک میچ بھی ہار جاتے ہیں تو آپ کے پاس ٹورنامنٹ میں بنے رہنے کا اور موقع نہیں مل پاتا ہے ۔ اگر میں ٹیم کی بات کروں تو ٹیم میں آپ کے ساتھ کوچ ہوتے ہیں اور آپ کے ساتھی کھلاڑی بھی ہوتے ہیں جو آپ کی غیر موجودگی میں آپ کے مقام کو کوورکرنے کے لئے دستیاب رہتے ہیں۔ملک کا بیان ایسے وقت آیا ہے جب ان کی بیوی ثانیہ نے بطور خواتین ڈبلز کھلاڑی عالمی رینکنگ میں سرفہرست جگہ پر 80 ہفتے پورے کر لئے ہیں۔ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارے میں کہاکہ پہلے ورژن میں ہماری ٹیم کراچی کنگز کچھ خاص نہیں کر سکی تھی۔لیکن اس بار ہم نے جم کر محنت کی ہے ۔ہم نے اسے لے کر خاص منصوبہ بندی کی ہے ۔پہلے ورژن میں کراچی کنگز کی ٹیم پانچویں نمبر پر رہی تھی۔