گورنر سے ملے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ

حیدرآباد 6اکتوبر(یواین آئی ) گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے راج بھون میں تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ نے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں ریاست میں دسہرہ تہوار سے نئے اضلاع ‘ ریونیو ڈیویژنس اور منڈلوں کے قیام کی تفصیلات سے چندر شیکھر راؤ نے گورنر کو واقف کروایا ۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے منائے جانے والے بتکماں فیسٹول میں شرکت کی بھی دعوت دی ۔