ہرجیت سنگھ کی قیادت میں چیلنج پیش کرے گی جونیئر ہاکی ٹیم

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یواین آئی) ہاکی انڈیا نے ا سپین کے والینسیا میں 24 سے 30 اکتوبر تک کھیلے جانے والے چار ممالک کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کیلئے بدھ کو ہندوستانی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کی کمان جہاں ھرجیت سنگھ کو سونپی ہے وہیں ڈفینڈر دیپسان ٹرکي کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔ ٹیم میں سورج کرکیرا اوروکاس داھیا گول کیپر کے کردار میں ہوں گے جبکہ ڈفینڈر کے کردار میں آسٹریلوی ہاکی لیگ ( اے ا یچ ایل ) میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ورون کمار کے علاوہ گرندر سنگھ، نائب کپتان ٹرکی، ھرمنپریت سنگھ، ہاردک سنگھ اور آنندلا کرا ہوں گے ۔کپتان ھرجیت کے علاوہ نیلکانت شرما، سانتا سنگھ، سمت اور شمشیر سنگھ بطور مڈفیلڈر موجود رہیں گے ۔ فارورڈ کے کردار میں اے ایچ ایل میں مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے چار گول کرنے والے ارمان قریشی، من پریت، گرجنت سنگھ، پروندر سنگھ، اجے یادو، سمرنجیت سنگھ اور اجیت کمار پانڈے ٹیم کو مضبوطی دیں گے ۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے علاوہ میزبان اسپین، جرمنی اور بیلجیم کی ٹیمیں ہوں گی۔ ٹیم کے کوچ ھریندر سنگھ نے کہا، “آسٹریلوی ہاکی لیگ میں ہم بھلے ہی کانسے کے تمغہ سے چوک گئے تھے لیکن کھلاڑیوں کی کارکردگی کو تسلی بخش کہا جا سکتا ہے ۔ ہمیں لیگ میں کھیلنے کا فائدہ ضرور اسپین میں ملے گا جہاں دنیا کی چوٹی کی جونیئر ٹیمیں جرمنی، بیلجیم اورا سپین کی رہیں گی. ” کوچ نے کہا، “اے ایچ ایل میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ ہمیں اس سال خود کی میزبانی میں دسمبر میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں حصہ لینا ہے اور اسپین میں ہونے والا ٹورنامنٹ ہمیں اپنی تیاریوں کو پختہ کرنے کا بہترین موقع رہے گا۔ ” ٹیم اس طرح ہے ۔گول کیپر۔ سورج کرکیرا اور وکاس داھیا۔ڈفینڈر ۔ ورون کمار، گرندر سنگھ، دیپسان ٹرکی، ھرمنپریت سنگھ، ہاردک سنگھ اورآنند لاکرا۔مڈفیلڈر۔ ھرجیت سنگھ، نیلکانت شرما، سانتا سنگھ، سمت اور شمشیر سنگھ۔فارورڈ ۔ ارمان قریشی، من پریت، گرجنت سنگھ، پروندر سنگھ، اجے یادو، سمر نجیت سنگھ اور اجیت کمار پانڈے ۔