ہریش راوت نے ایسیڈ والی لڑکی نامی کتاب کا اجرا کیا

دہرادون24 اکتوبر (ایجنسی): رنگ تیزاب سے چہرے کا اڑانے والے، میرے حوصلے تیرے ہاتھ نہیں آنے والے۔ یہ لائنیں پرتبیھا جیوتی کی اس کتاب پر صادق آتی ہیں جو انہوں نے تیزاب متاثرہ خواتین پر لکھی ہیں۔ اس کتاب کا نام رکھا گیا ہے ایسیڈ والی لڑکی۔ اس کتاب کا اجرا وزیراعلیٰ ہریش راوت نے دہرادون سکریٹریٹ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تیزاب سے حملہ کرنا انتہائی شرمناک حرکت ہے۔ ایسیڈ والی لڑکی تیزاب متاثرہ بیٹیوں اور بہنوں کے درد اور کرب کی کہانی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ کتاب ایسیڈ حملے کی شکار خواتین کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرنے اور اس معاملے میں سماجی بیداری لانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے اس کتاب کو ریاست کی تمام لائبریریوں میں رکھے جانے کا حکم دیا۔