ہم نے آر ایس ایس کوپورا پتلون پہنوادیا : لالو

پٹنہ،12اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد نے آر ایس ایس کارکنوں کی طرف ہاف پتلون چھوڑ کر پتلون اپنائے جانے کا کریڈٹ اپنی بیوی رابڑی دیوی کو دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ90سالوں سے آر ایس ایس کارکنان خاکی رنگ کی ہاف پینٹ پہناکرتے تھے جسے چھوڑ کر آج سے انہوں نے پتلون اپنا لیا۔لالو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ہم نے آر ایس ایس کوپورا پتلون پہنوادیا،رابڑی دیوی نے صحیح کہاتھاکہ انہیں ثقافت کا علم نہیں، شرم نہیں آتی، بوڑھے بوڑھے لوگ ہاف پینٹ میں گھومتے ہیں۔ایک کے بعد ایک ٹویٹ کرکے لالو یادونے کہاکہ رابڑی کے بیان نے آر ایس ایس کو اپنی یونیفارم میں تبدیلی کرنے پرمجبورکیا۔لالو نے ساتھ ہی کہا کہ ابھی تو ہم نے ہاف کو فل پتلون کروایا ہے،دماغ کو بھی فل کروائیں گے،پتلون ہی نہیں سوچ بھی بدلوائیں گے،ہتھیار بھی ڈلوائیں گے،زہر نہیں پھیلانے دیں گے۔