ہندوستان اور میانمار نے3 سمجھوتوں پر دستخط کئے

نئی دہلی، 19 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان اور برما نے آج تین سمجھوتوں پر دستخط کئے ۔وزیر اعظم نریندر مودی اور برما کی اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوکی نے زراعت ، بجلی اور بنیادی ڈھانچوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے وسیع امور پر بات چیت کی۔سوکی کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے انہیں بہت عظیم لیڈر بتایا جن کی جمہوری جدوجہد اور آخر کار اس کی کامیابی نے ساری دنیا کو متاثر کیا۔دوسری جانب مسز سوکی نے مہاتما گاندھی پر پنڈت جواہر لال نہرو کے حوالے دیتے ہوئے کہا کہ برما کے لوگ معاشی اور سیاسی تبدیلیوں کی طرف انکی مارچ سے فائدہ اٹھا چاہتے ہیں ۔دونوں لیڈروں نے ہندوستان اور میانمار (برما) کے سیکورٹی فسادات پر زور دیا اور مسٹر مودی نے خطبہ میں امن و استحکام کے لئے مل کر کام کرنے اور قریبی تعاون کی اپیل کی۔مسٹر سوکی گوا میں اختتام پذیر ہونے والے برکس کی BIMTECتک رسائی کے ایک حصہ کے طور پر ہندستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔مسٹر مودی نے ان کے دورے کو ”گھر میں آمد” سے تعبیر کی ا ور کہا کہ وہ ہندوستانی عوام کے لئے اجنبی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے پونے دو ارب ڈالر کی ترقیاتی مدد کا مقصد میا نمار کی چوطرفہ ترقی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان رنگون حکومت کے ساتھ کلا داں پروجیکٹ اور سہ رخی ہائی وے دے سمیت کئی معاملوں میں شراکت چاہتا ہے ۔سوکی چاہتی ہیں کہ ہندوستان اور اس کی تجارتی برادری تجارت اور معاشی میدانوں کے علاوہ اعتماد کو بھی بڑھاوا دے ۔انہوں نے کہا کہ میانمار جو وقت ضائع ہوچکا ہے اس کی بھرپائی چاہتا ہے اور ہندوستان کا تجربہ ان کے ملک میں نئی جو ایک کو آگے بڑھانے میں بے حد مددگار ثابت ہوگی۔ہم واقعی وفاقی حکومت چاہتے ہیں اور ہندستان ہمارے لئے ایک مثال ہے ۔