یوپی میں سیاحت کے فروغ کے وسیع تر امکانات : اکھلیش

لکھنؤ13 اکتوبر (ایجنسی): وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ریاست میں سیاحت کے فروغ کے وسیع تر امکانات ہیں۔ ریاست میں تاریخی ثقافتی اور مذہبی اہمیت کے کئی مقامات ہیں۔ ریاستی حکومت ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے لگاتار کوشش کررہی ہے۔ وزیراعلیٰم نے اترپردیش ٹریولس رائٹرس کنکلیو 2016 کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے فروغ دیئے جارہے آگرہ، لکھنؤ ایکسپریس وے اور سماجوادی پروانچل ایکسپریس وے سے بھی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس سے آگرہ، لکھنؤ، بنارس ہیرٹیج پارک میں پڑنے والے مختلف سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ نئے مقامات تک پہنچنے میں بھی سیاحوں کو آسانی ہوگی۔ اس موقع پر پرنسپل سکریٹری سیاحت نونیت سہگل اور اترپردیش ٹریول رائٹرس کنکلیو کے تحت لکھنؤ دورے کیلئے آئے لوگ بھی موجود تھے۔ کنکلیو کے تحت ملک اور دنیا کے 40 سے بھی زیادہ ٹریول رائٹر تین الگ الگ گروپ میں ریاست کے ہیریٹج پارک کے اہم شہروں آگرہ، لکھنؤ اور بنار س کامختصرہ دورہ کرکے ان شہروں کی سماجی اور تہذیبی وراثت سے واقف ہوں گے۔