جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد سے زیادہ نہ ہو : راہل

نئی دہلی، 18 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج پھر کہا کہ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی زیادہ سے زیادہ حد 18 فی صدی یا اس سے کم مقرر کی جانی چاہئے ۔مسٹر گاندھی نے جی ایس ٹی کمیٹی کی میٹنگ کے پیش نظر ٹوئیٹ کرکے کہا کہ جی ایس ٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح 18 فی صد مقرر کی جانی چاہیے جو سب کے مفاد میں ہے ۔انہوں نے جی ایس ٹی نظام کو عوام کے حق میں بتایا اور کہا کہ کانگریس 2005 سے ہی اس کی بات کررہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جی ایس ٹی صرف صنعت کاروں اور کاروباریوں کے لئے ہی موافق نہیں ہیں بلکہ یہ عوام با لخصوص غریبوں کے لیے حق میں ہے ۔کانگریس کے نائب صدر نے جی ایس ٹی کمیٹی سے اس کی زیادہ سے زیادہ حد کانگریس کے مطالبے کی بنیاد پر مقرر کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ بالواسطہ ٹیکس کے طور پر جی ایس ٹی امیر اور غریب کو ایک ہی طرح سے متاثر کرتا ہے میں جی ایس ٹی کمیٹی سے اس کی شرح 18 فی صد یا اس سے کم مقرر کرنے کی درخواست کرتا ہوں تاکہ غریبوں پر بوجھ نہ پڑے ۔