1948کے ہاکی طلائی تمغہ جیتنے پر اکشے کمار بنائیں گے ’گولڈ‘

نئی دہلی، 23 اکتوبر (یو این آئی) بالی وڈ کے سپر سٹار اور نئے پرفیکشنسٹ بنتے جا رہے اکشے کمار 1948 کے لندن اولمپکس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کو آزادی کے بعد ملے پہلے طلائی تمغہ پر فلم بنائیں گے ۔اکشے نے ٹوئٹر پر یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ”اس فلم کا پس منظر 1948 کا ہوگا جب ہندوستان نے انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کے بعد لندن میں جا کر آزاد ملک کے طور پر اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا”۔ اس فلم کا نام گولڈ رکھا گیا ہے ۔بالی وڈ کے کھلاڑی کمار کے نام سے مشہور اکشے کمار فلمساز فرحان اختر کی فلم گولڈ میں کام کرنے جا رہے ہیں۔ اکشے دنوں بالي وڈ میں حب الوطنی پر مبنی فلموں کے لئے پہلی پسند بن گئے ہیں۔ اکشے فلمی سفر میں ‘بیبی’، ‘ایئرلفٹ’ اور ‘رستم’ کے ساتھ ایک اور فلم کا نام جڑنے جا رہا ہے ۔ فرحان اختر کے ایکسل ایٹرٹیننمٹ پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ‘گولڈ’ میں کام کرنے جا رہے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری ریما کاگتي کریں گی۔ہندوستان نے آزادی سے پہلے 1928، 1932 اور 1936 میں ہاکی میں اولمپک طلائی جیتے تھے ۔ اس کے بعد دوسری عالمی جنگ کی وجہ سے 1940 اور 1944 میں اولمپکس کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا۔ 1948 کے اولمپک لندن میں منعقد ہوئے اور ہندوستان نے مردوں کی ہاکی کے فائنل میں برطانیہ کو 4-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا تھا۔اکشے نے ٹوئٹر پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس پر لہراتے ترنگے کے درمیان طلائی تمغہ کی شکل میں 14 ویں اولمپکس لندن 1948 پرنٹ ہے ۔ اس کے نیچے فلم کا نام گولڈ لکھا گیا ہے ۔ اکشے نے ساتھ ہی بتایا کہ گولڈ 15 اگست 2018 کو ریلیز ہوگی۔حال میں اکشے کی فلم رستم زبردست ہٹ رہی تھی۔ اکشے اپنے کیریئر کے آغاز میں کھلاڑی کے نام سے زیادہ مشہور تھے کیونکہ ان کی کھلاڑی کے نام سے کئی فلمیں ہٹ رہی تھیں۔ اگرچہ ان فلموں کا کھیل سے کوئی واسطہ نہیں تھا۔ مارشل آرٹ میں ایکسپرٹ اکشے نے پٹیالہ ہاؤس فلم میں ایک تیز گیند باز کا کردار ادا کیا تھا۔بالی ووڈ میں کھیل پر بنی چک دے انڈیا (ہاکی)، میري کام (باکسنگ)، بھاگ ملکھا بھاگ (ایتھلیٹکس) اور اقبال (کرکٹ) کافی ہٹ رہیں تھیں جبکہ ہندوستان کے ون ڈے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بنی حالیہ فلم ‘ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری’نے باکس آفس پر 100 کروڑ کی کمائی کا ہندسہ پار کر لیا ہے ۔ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کی زندگی پر بھی فلم ریلیز ہونے والی ہے ۔ ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اکشے 1948 کے اس تاریخی لمحے کو سلور اسکرین پر کیسے پیش کرتے ہیں۔