تجارت

ٰؒٓکمرہٹی میں گرامین کھاد یہ یوجنا سینٹر کا افتتاح

Written by Dr.Mohammad Gauhar

کمرہٹی 18 نو مبر( منصورعالم)کمرہٹی کے وارڈ نمبر ۶، کے میکنزی روڈ پر گرامین کھادیہ یوجنا سینٹر کا ریاستی بی ۔ جے ۔ پی اقلیتی سیل کے صدر محمد عالم کے ہاتھوں افتتاح ہوا واضح ہوکہ مغربی بنگال کے اس شہر میں پہلی دفعہ اس غذائی منصوبہ (گرامین کھادیہ یوجنا) کی شروعات کی جارہی ہے یہ منصوبہ حکومتِ ہند سے منظور شدہ ہے اور GKY، کے تحت اس کا رجسٹریشن نمبر NPO03/16 ہے ۔یہ یوجنا کمرہٹی میونسپل کے ہر وارڈ میں کھولا جائے گا جس سے صارفین ہر طرح کی اجناس و دیگر اشیاءسرکاری قیمت پردستیاب کر سکتے ہیں ۔ ہر تین راشن کارڈ کے بدلے ایک یوجنا کارڈ دستیاب ہوگا ۔ اس گرامین شیوا کھادیہ یوجنا کارڈ کے تحت فی کارڈ ہولڈر مہینہ میں ایک دفعہ ہی چاول ، آٹا ، تیل ، چینی تین کیلو یا لیٹرہی پاسکتے ہیں ۔ اس موقع پر ریاستی گرامین کھادیہ یوجنا کے سیکریٹری نیرج کمار سنگھ، ضلع کوارڈینیٹر طحیٰ حسین (راجا)، ٹرانسپوٹر صابر علی و ۶ نمبر وارڈ سینٹر کے ڈیلر محمد صابر علی کے علاوہ دیگر سات وارڈوں کے ڈیلرس بھی موجود رہے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir