فن فنکار

اداکار سنیل شیٹھی کے بیٹے کا بڑا اقدام

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی،۰۳نومبر(پی ایس آئی)بالی وڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹھی کا زمانہ ہوا پرانا اب ان کے بچوں کا دور ہے،ان کی بڑی بیٹی اتھیا شیٹھی فلموں میں قدم رکھ چکی ہیں جبکہ بیٹے آہان شیٹھی بھی یہ ہی پروفیشنل اپنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق آہان بہت جلد بالی وڈ کے معروف ہدایت کار ساجد ناڈیا والا کی ایکشن فلم سے فلموں میں قدم رکھنے والے ہیں،لیکن فی الحال وہ اداکاری کی مزید تربیت حاصل کرنے لندن گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آہان ایکشن کی اسپیشل ٹریننگ حاصل کرنے گئے ہیں، وہ فزیکل ٹریننگ کے ساتھ مارشل آرٹس کے فن میں بھی مہارت حاصل کریں گے،آہان لندن میں 6 ماہ کا عرصہ گزاریں گے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir