کھیل

اسپنر ہوں گے ہمارا ’ٹرمپ کارڈ‘:کک

Written by Dr.Mohammad Gauhar

وشاکھاپٹنم، 16 نومبر ( یو این آئی) ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے اسپنروں کی کارکردگی سے بہت خوش نظر آرہے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلیسٹر کک نے بدھ کو کہا کہ ٹیم میں شامل اسپنر بھلے ہی کم تجربہ کار ہوں لیکن راجکوٹ ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی شاندار رہی تھی اور یہاں دوسرے ٹسٹ میں بھی ان کی بہتر کارکردگی دیکھنے کی امید ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم میں معین علی، عادل راشد اور ظفر انصاری ، تینوں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے میچ میں مضبوط ہندستانی بلے بازی پر لگام کسی تھا اور انہیں بڑی اننگز کھیلنے سے روک دیا تھا۔ مہمان ٹیم کے کپتان کک نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ ان کے اسپنر بھلے ہی کم تجربہ کار ہو لیکن وہ ہندوستانی بلے بازوں کو پریشان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دوسرے ٹیسٹ میں بھی وہ اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھیں گے ۔ انگلینڈ کے اسپنروں نے پاکستان کے سابق قدآور اسپنر ثقلین مشتاق کی نگرانی میں بولنگ کی باریکیاں سیکھی ہیں اور پہلے ٹیسٹ میں اس کی جھلک دیکھنے کو ملی۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir