دنیا بھر سے

اعظم خان بلاشرط معافی مانگیں: سپریم کورٹ

Written by Dr.Mohammad Gauhar

نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بلندر شہر آبروریزی معاملے میں مبینہ تبصرے کے لئے اترپردیش کی شہری ترقی کے وزیر محمد اعظم خان سے حلف نامہ داخل کرکے معافی مانگنے کو کہا ہے ۔ جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی بینچ نے آج اس معاملے کی سماعت کے دوران مسٹر خان سے کہا کہ وہ حلف نامہ داخل کرکے اپنے تبصرے کے لئے بلاشرط معافی مانگیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے لئے 7 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ اس کیس کی پچھلی سماعت کے دوران عدالت نے ذرائع ابلاغ کی کچھ تنظیموں کو مسٹر خان کے تبصرہ سے متعلق شہادت پیش کرنے کو کہا تھا۔ خیال رہے کہ اترپردیش کے بلند شہر میں قومی شاہراہ نمبر 2 پر نوئیڈا کے ایک کنبہ کا اغوا کرکے ایک عورت اور اس کی بیٹی کی آبروریزی کی تھی۔ متاثرہ عورت نے مسٹر خان کے تبصرے کی شکایت بھی کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی قصوروار پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے اور اس کیس کو اترپردیش دہلی منتقل کرنے کی عدالت عظمی سے اپیل کی تھی۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir