فن فنکار

امیتابھ بچن کی فلم ” پنک“ اقوام متحدہ میں دکھائی جائے گی

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی۔27نومبر(ےواین این) فلم ”پنک“ کے مرکزی کردار معروف اداکار امیتابھ بچن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ فلم ”پنک“کی نمائش نیویارک کے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی جائے گی۔عدالتی ڈرامے پر مبنی اس فلم میں امیتابھ بچن کے ہمراہ، تپسی پنو، کرتی کلھاری اور اینڈریا تارینگ نے مرکزی کردار ادا کیے۔ شوجت سرکار کی ہدایات میں بننے والی فلم ’پنک‘ کی کہانی تین لڑکیوں کہ گرد گھومتی ہے جن پر کچھ بااثر افراد کی جانب سے حملہ کیا جاتا ہے، امیتابھ بچن نے اس فلم میں ایک وکیل کا کردار ادا کیا جو عدالت میں ان تینوں لڑکیوں کا مقدمہ لڑیں گے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir