اسلام

اُردو یونیورسٹی میں خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد

Written by Dr.Mohammad Gauhar

حیدرآباد، 8 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نیشنل سرویس اسکیم (این ایس ایس) اور نیلوفر ہاسپٹل (خواتین و اطفال) کے زیر اہتمام یوم آزاد تقاریب کے حصہ کے طور پر آج خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ ڈاکٹر شکیل احمد، رجسٹرار نے افتتاح کیا۔ وزارت امور نوجوانان و کھیل کود کے این ایس ایس ریجنل ڈائرکٹر جناب آرگوکل کرشنا اور تلنگانہ کے این ایس ایس اسٹیٹ آفیسر جناب ایم ایس این ریڈی نے بھی شرکت کی۔ نیلوفر ہاسپٹل کے ڈاکٹر ایم پرساد راﺅ، بلڈ بینک میڈیکل آفیسر نے نگرانی کی۔ جملہ 80 طلبہ، اساتذہ اور ارکانِ اسٹاف نے خون کا عطیہ دیا۔ مانو این ایس ایس کے پروگرام کو آرڈینیٹر ڈاکٹر محمد فریاد اور پروگرام آفیسر جناب محمد اسرار عالم نے پروگرام سے قبل بیداری مہم بھی چلائی۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر محمد مشاہد، اسوسیئٹ پروفیسر تعلیم و تربیت بھی موجود تھے۔ کیمپ میں طلبہ، تدریسی عملہ اور غیر تدریسی افراد نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اکثر والینٹر خون دینے کے لیے قطار میں دیکھے گئے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir