فن فنکار

اینجلینا جولی کا بریڈ پٹ کے بچوں پر تشدد کے الزام سے بری ہونے پر اطمینان

Written by Dr.Mohammad Gauhar

لاس اینجلس،۲۱نومبر(پی ایس آیی) لاس اینجلس کنٹری ڈپارٹمنٹ آف چلڈرن اینڈ فیملی سروسز کی جانب سے ان کے سابق شوہر اداکار بریڈ پٹ کے خلاف بچوں پر تشدد کا کیس ختم ہونے پر ہولی وڈ اسٹار اینجلینا جولی نے اطمینان محسوس کیا ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف چلڈرن اینڈ فیملی سروسز نے بریڈ پٹ کے خلاف 14ستمبر کو نجی جہاز میں دوران 15سالہ بیٹے میڈوکس پر دوران پرواز تشدد کے الزام کی تحقیقات کا آغاز ماہ ستمبر کے آواخر میں کیا تھا۔انٹرٹیمنٹ ٹونائٹ کی رپورٹ کے مطابق41سالہ اداکارہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اینجیلینا جولی کی توجہ ہمیشہ سے خاندان کی صحت پر مرکوز رہی ہے اور وہ امید کرتی ہیں کہ بریڈ پٹ کے ساتھ ان کے چھ بچے اب بہتر محسوس کرنا شروع کردیں۔ڈپارٹمنٹ آف چلڈرن اینڈ فیملی کا کام یہ یقین دلانا ہے کہ بچے محفوظ صورتحال میں ہیں۔ جیسا کہ رواں ہفتے کے اوائل میں ہم نے کہا تھا کہ چائلڈ کیئر ماہرین نے قانونی معاہدے کی حوصلہ افزائی کی تھی جسے دونوں فریقین نے بچوں کی بھلائی کیلئے قبول اور دستخط کئے تھے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir