فن فنکار

ایکشن کردار ادا کرنے کی تمنا ہے:کاجول

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی ،۵۲نومبر(پی ایس آئی)اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ ان کو ہمیشہ رومانوی کردار ملے اب ان کو ایکشن سے بھرپور کردار ادا کرنے کی بے حد تمنا ہے۔اداکارہ نے اپنی ایک تازہ بات چیت میں کہا کہ وہ اب بہت سست ہو چکی ہیں اگر ان کو ایکشن کردار کرنا پڑا تو بہت محنت کرنا پڑے گی۔ کا جول نے کہا کہ انھوں نے فلموں میں ہر طرح کا کردار نبھایا لیکن ان کو ایکشن کردار نہیں ملا جس کا ان کو دکھ ہے،انھوں نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں ایک بار پردہ سیمیں پر ایکشن کردار کے روپ میں خود کو دیکھنا چاہتی ہیں۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir