فن فنکار

بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کالا دھن نہیں ہے:اوم پوری

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی،18نومبر(پی ایس آئی)سینئر بولی وڈ اداکار اوم پوری نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کالا دھن نہیں ہے اور پانچ سو اور ہزار روپےکے نوٹوں پر پابندی سے پریشانی نہیں۔سینئر اداکار نے کہا کہ مجھے میرا معاوضہ چیک کے ذریعے ملتا ہے، نقد رقم کا تبادلہ فلم انڈسٹری میں نہیں ہوتا،وہ دن گئے جب پروڈیوسرز اسٹارز کو اپنی فلموں میں سائن کرنے کیلئے نوٹوں سے بھرے بریف کیس لاتے تھے،یہ اس وقت ہوتا تھا جب انڈر ورلڈ اور مذموم تنظیمیں فلموں کو فنڈز دیتی تھیں۔اب اس کیلئے تمام حساب کتاب ہوتا ہے حتیٰ کہ میرے ڈرائیور کو بھی پروڈیوسرز چیک کے ذریعے رقم دیتے ہیں۔میرے خیال میں اس فیصلے سے سب سے زیادہ صنعتکار اور سیاست دان متاثر ہوئے ہیں،سب نہیں صرف وہ جنہوں نے ناجائز طریقے سے دولت حاصل کی،ورنہ عام آدمی تھوڑے عرصے کیلئے متاثر ہوگا۔مجھے ایک فلم کے پریمیئرکیلئے دہلی جانا ہوا، میرے پاس نقدرقم نہیں تھی،میں نے اپنے ٹریول ایجنٹ سے کچھ ہزار روپے ادھار کی درخواست کی۔وزیراعظم کے فوری فیصلے سے عام آدمی متاثر ہوا مگر میں یہ کہوں گا کہ اگر اس سے فائدہ ہوتا ہے تو ہم اس پریشانی کو برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں۔دریں اثناءڈونلڈ ٹرمپ کے امیریکی صدر منتخب ہونے پر اوم پوری بھی دیگر کی طرح حیران ہیں،اداکار نے اس حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈونلد ٹرمپ کی کامیابی پر حیران ہوں،یہ آدمی ناقابل اعتبار ہے وہ کبھی بھی کچھ بھی کرسکتا ہے،جبکہ ہیلری کلنٹن شاندار شخصیت کی مالک اور سیاسی تجربے کی حامل تھیں،انہیں منتخب ہونا چاہئے تھا۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir