کھیل

برطانوی باکسر ٹائسن فری نے اسلام قبول کر لیا

Written by Dr.Mohammad Gauhar

لندن، 15 نومبر (یو این آئی)معروف برطانوی باکسر ٹائسن فری نے اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام تبدیل کر کے ”ریاض ٹائسن محمد” رکھ دیا۔معروف برطانوی باکسر ٹائسن فری ہیوی ویٹ مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں اور اب تک 25 مقابلوں میں مخالفین کو دھول چٹا چکے ہیں جس میں سے 18 بار حریف کو ناک آ¶ٹ کیا ہے ۔ ٹائسن گزشتہ سال ولادی میر کلچیکو کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کے ہیوی ویٹ کے عالمی چمپئن بنے ۔امریکی ویب سائٹ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے کہا کہ ٹائسن فری کے قبول اسلام کی خبریں کئی ماہ سے زیر گردش تھیں لیکن گزشتہ دنوں باکسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کر کے ”ریاض ٹائسن محمد” لکھ کر ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد دنیا بھر سے معروف کھلاڑی کو قبول اسلام پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سوشل میڈیا پر کھلاڑی کے قبول اسلام کی خبر نے دھوم مچا رکھی ہے اور ان کی رنگ سے قبل دعا کرانے والی ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir