فن فنکار

بچوں کی مشترکہ تحویل کیلئے بریڈ پٹ کی درخواست

Written by Dr.Mohammad Gauhar

لاس اینجلس۔7نومبر(ےواین این ) ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ نے اداکارہ اینجلینا جولی سے علیحدگی کی صورت میں اپنے چھ بچوں کی مشترکہ نگہبانی کے لیے اپیل کی ہے۔انھوں نے اینجلینا جولی کی جانب سے تمام بچوں کی مکمل نگہبانی حاصل کرنے کی درخواست کے جواب میں یہ قدم اٹھایا ہے۔خیال رہے کہ تمام بچے آٹھ سے 15 سال کی عمر کے درمیان ہیں۔اداکارہ جولی نے 19 ستمبر کو جب علیحدگی کے لیے درخواست دائر کی تو انھوں نے اس کا سبب ناقابل مصالحت اختلافات بتایا تھا۔اطلاعات کے مطابق بریڈ پٹ سے اپنے سب سے بڑے بیٹے میڈوکس کے ساتھ ایک طیارے میں ہونے والے واقعات کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں اطفال کے بہبود کی ایک ایجنسی اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے کہ آخر ستمبر مہینے کی درمیانی تاریخوں کے دوران ایک پرائیویٹ پرواز کے دوران کیا واقعات رونما ہوئے تھے۔فی الحال دونوں فنکاروں کے درمیان عارضی سمجھوتہ ہو کیا ہے اس لیے فائٹ کلب کے سٹار اپنے بچوں سے مل سکتے ہیں جبکہ اسی دوران تحقیقات جاری رہیں گی۔کیلیفورنیا کی عدالت عام طور پر مشترکہ تحویل یا نگہبانی کے حق میں ہوتی ہے لیکن طیارے میں ہونے والے واقعات کے نتائج جج کے فیصلے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ذاتی طور پر کسی فیصلے پر پہنچ سکتے ہیں تاکہ معاملہ عوام تک نہیں پہنچ سکے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir