Uncategorized

بہار 4 سال میں کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہوگا: نتیش

Written by Dr.Mohammad Gauhar

دربھنگہ، 17 نومبر (یو این آئی) وزیر اعلی نتیش کمار نے ریاست کی ہمہ جہت ترقی کا عزم دہراتے ہوئے آج کہا کہ اگلے چار سال میں ریاست کھلے میں رفع حاجت سے مکمل طور نجات حاصل کرلے گی ۔وزیر اعلی مسٹر کمار نے ‘نشچے یاترا ‘ کے دوسرے مرحلے میں آج دربھنگہ ضلع میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرنے کے دوران بات چیت میں کہا، ”حکومت ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لئے مصروف عمل ہے ۔ اگلے چار سال میں بہار کے کسی بھی علاقے میں لوگ کھلے میں رفع حاجت کرتے ہوئے نہیں پائے جائیں گے ۔ ان برسوں کے دوران مکمل بہار کھلے میں رفع حاجت سے آزاد ہو جائے گا

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir