Uncategorized

بیماریوں سے بچا کیلئے ڈاکٹر لوگوں کو بیدار کریں:پرنب

Written by Dr.Mohammad Gauhar

نئی دہلی،12نومبر(یواین آئی)صدر جمہویہ پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ صحت کے شعبہ کو اس طرح سے فروغ دینے کی ضرورت ہے کہ نہ صرف لوگوں کے علاج کا انتظام ہوبلکہ انہیں بیماریوں سے بچا¶ کے لئے بیدار بھی کیا جائے ۔مسٹر مکھرجی نے یہاں چھاتی کے امراض سے متعلق سرجنوں کے بین الاقوامی اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں صحت کے شعبہ کو ترجیح دی جارہی ہے کیونکہ بڑی آبادی والی ترقی پذیر معیشت کے لئے صحت کا شعبہ بڑا چیلنج بن گیا ہے ۔اس صورت میں ڈاکٹروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو بیماری سے بچا¶ کے بارے میں بیدار کریں تاکہ بیماروں کی تعداد کم ہو اور لوگ خود چھوٹی موٹی بیماریوں کا علاج کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ طرز زندگی کی وجہ سے دل اور سینے کے دیگر امراض پیدا ہورہے ہیں ،اس لئے طرز زندگی میں تبدیلی لاکر اس قسم کی بیماریوں سے بچانے کے لئے لوگوں کو بیدار کیا جاسکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اجلاس ایسی بیماریوں کی تشخیص کے لئے ضروری قدم اٹھانے میں اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir