حفاظ انٹر نیشنل اسکول میں ڈرائنگ کمپٹیشن کاانعقاد

0
67

پٹنہ 15 نومبر ( پرمودکمار پاٹھک)یوم اطفال کے موقع پرحفاظ انٹر نیشنل اسکول کے بچو ں کے بیچ ڈرائنگ کمپٹیشن کا انعقاد کیاگیا۔اس کمپٹیشن میں تقریباً200 بچو ں نے شرکت کی ۔اس کمپٹیشن میں پہلا انعام محمد عزیر حسن ، دو سرا انعام محمد جنید اورتیسرا انعام طاہرہ کو دیاگیا۔اس کے علاوہ دیگر پچاس انعا مات بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے دئے گئے ۔ان میں محمد عبدالرحمن ( نرسری) ، محمد شاہد انصاری ،(در جہ او ل)زہرہ در جہ تین اورمیمونہ ( درجہ ایک ) کے نام شامل ہیں۔اس موقع پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد عمارعباس اور ظفر عباس نے شرکت کی اورانہو ں نے ہی انعامات تقسیم کئے یہ اطلاع اسکو ل کے پرنسپل محمدرفیق انور نے دی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ڈرائنگ کمپٹیشن میں فرسٹ ، سکینڈ اور ٹھرڈ پو زیشن پرآنے والے تینوں بچے اسکول کے کلاس تین میں زیرتعلیم ہیں۔